AWF Distribution among Sindh Flood

الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد

اہل حدیث یوتھ فورس و مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے شعبہ خدمت خلق الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آبادکے ز یر اہتمام جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جبو آنہ ، روڈو سلطان اور غوث آباد میں130متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی ادویات سے لگائے گئے دو روزہ میڈیکل کیمپ میں600سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں بہترین ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ علی پور کے دیہاتی علاقوں میں300سے زائد افراد میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے AYFجھنگ کے صدر پروفیسر احسان العزیز چوہان نے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد حافظ مقصود احمد ،صدر الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن راشد شیخ ، جنرل سیکریٹری آصف حبیب اورتنظیم کے دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔متاثرین نے مرکزی جمعیت اہل حدیث اور الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے انسانی ہمدردی پر مبنی اِن اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سید سہیل عباس نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔اس موقع پر چوہدری اسحاق ، شبیر نیازی، مولانا سعید محمدی، بدر نصیر سلفی ،مولانا افضل اور دیگر نے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>