juice

صبح کے وقت جوس پینا اتنا بھی اچھا نہیں ، جدید تحقیق کے حیران کن نتائج

لندن(نیوزڈیسک)یہ عجیب صورتحال ہے کہ سائنس کی دنیا میں خاص طور پر صحت کے حوالے ہونے والی اب تک کی اکثرتحقیقات غلط ثابت ہورہی ہیں اور نئی ریسرچ نئے حقائق لے کر سامنے آرہی ہے جیسے سب کا خیال ہے کہ صبح منہ نہار ایک گلاس فروٹ جوس صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے …

Review Overview

Graphics - 78%
Speed - 77%
Design - 93%
Sounds - 83%

83%

Not bad !

Summary : Pellentesque habitant morbi tristique senectus .

User Rating: 3.77 ( 422 votes)
83
لندن(نیوزڈیسک)یہ عجیب صورتحال ہے کہ سائنس کی دنیا میں خاص طور پر صحت کے حوالے ہونے والی اب تک کی اکثرتحقیقات غلط ثابت ہورہی ہیں اور نئی ریسرچ نئے حقائق لے کر سامنے آرہی ہے جیسے سب کا خیال ہے کہ صبح منہ نہار ایک گلاس فروٹ جوس صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے لیکن آج کی تحقیق نے یہ خوفناک انکشاف کیا ہے کہ صبح 250 ملی گرام فروٹ جوس پینے سے دل کے دورے اور انجائنا کے درد کے ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک گلاس فروٹ جوس میں تقریباً 7 چمچ شوگر ہوتی ہے۔ جوس نوشی کی اس عادت سے بلڈ پریشر بڑھ جانے کی شکایات بھی عام ہونے لگی ہیں۔ اس ضمن میں سوائن برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی آسٹریلیا کی ریسرچ کے مطابق انسانی جسم میں مرکزی بلڈپریشر مانپنے کا مرکزی ذریعہ آرٹری ہے اور آرٹری وہ شریان ہے جو پورے جسم کو بذریعہ خون آکسیجن مہیا کرتی ہے لیکن جیسے ہی جوس لیا جاتاہے کہ اس میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور نتیجتاً آکسیجن کی ترسیل کا کام مشکل میں پڑ جاتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر میتھو یہ بھی کہتے ہیں کہ صبح کے وقت لئے جانے والے جوسز دماغی امراض اور ذیا بیطس کا موجب بھی بنتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>