1925349_762847340448039_3491223213433656331_n

مری (گلیات) میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کی طرف سے توحید آباد (گلیات) میں فری جنرل میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جسمیں 2سو زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں بہترین ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر سید سہیل عباس نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ، جنرل سیکریٹری آصف حبیب اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ گلیات کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت مولانا فاروق نے طبی لحاظ سے پسماندہ علاقہ میں طبی سہولیات کی فراہمی الاحسان کے ذمہ داران اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے غریب لوگوں کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کو ہر ماہ لگانے کی درخواست بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھے گی اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرے گی۔کیمپ میں چوہدری محمد اسحاق ، شبیر نیازی، محمد طارق ،ناصر اور دیگرکارکنان نے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>