flood

250خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور300سے زائد مریضوں کا مفت علاج

سرگودھا(نمائندہ الاحسان) مولانا محمد سرفراز ضلعی امیر ضلع سرگودھا نے کہا ہے کہ متاثرین کی خدمت کسی خاص طبقہ یا حکومت کا کام ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں اور بلا تفریق خدمت کریں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث و یوتھ فورس ضلع سرگودھا کے کارکنان و ذمہ داران ہر علاقے میں جا کر خدمت خلق کا جذبہ لے کر لوگوں تک خشک راشن ،ادویات اور بستر پہنچائے۔ سب سے پہلے ضلع سرگودھا کا متاثر ہونے والا تحصیل کوٹ کا علاقہ مڈھ رانجھا بدر میں مولانا سرفراز احمد ضلعی امیر ، حاجی نور محمد تحصیل امیر اور مڈ رانجھا کے امیر حافظ یٰسین کی نگرانی میں AYFسرگودھا کے ذمہ داران حافظ سیف اللہ کمیرپوری، مولانا کاشف علی، حافظ محمد یوسف، مولانا مظہر الاسلام نے 50خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر مولانا سرفراز نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا جسقدر نقصان ہوا اس کے مقابلے میں یہ آپ کی خدمت بہت کم ہے اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ آپکی غیبی طریقے سے مدد فرمائے۔ ان شاء اللہ ہم آئندہ مرحلے میں مکانات کی تعمیر بھی شروع کروائیں گے ۔بعد ازاں مڈ رانجھا میں متاثر ہونے والی اہل حدیث مسجد کی مرمت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اسکے بعد ضلع چنیوٹ کا علاقہ ڈاور میں AYFضلع چنیوٹ کے رابطہ سیکریٹری فیاض احمد نوری کی وساطت سے ڈاور خضر والا اور پکّہ کے100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور تقریباً300مریضوں کا فری چیک اور ادویات بھی دی گئیں ۔اور پھر پنڈی بھٹیاں میں مولانا دین ندیم کی زیر نگرانی راشن تقسیم کیا گیا۔ مولانا دین ندیم نے مرکزی و ضلع سرگودھا کے کارکنان و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ نے ہمارے علاقے کو یاد رکھا اور بروقت سامان پہنچا کر متاثرین کی مدد کی۔ اسکے بعد اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں مولانا عبدالعلیم یزدانی کی زیر نگرانی 100مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر حافظ عبدالعلیم یزدانی نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اصلاح معاشرہ اور عقیدہ توحید کی پختگی پر زور دیا اور آخر میں انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث و یوتھ فورس ضلع سرگودھا آپ لوگوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>