Home » خدمتِ خلق » پینے کے صاف پانی کی فراہمی

پینے کے صاف پانی کی فراہمی

دور دراز پسماندہ علاقوں میں غریب و نادار گھرانوں جن کے گھروں میں گھریلو استعمال کے لئے نلکا موجود نہیں اور گلی محلوں اور پبلک مقامات پر لوگوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپس کا انتظام کیا جاتا ہے۔فراہم آب ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔الاحسان ویلفیئر فاو¿نڈیشن اسلام آباد کی طرف سے اب تک مختلف علاقوں میں نلکوں کی تنصیب کی جاچکی ہے جبکہ سندھ میں تھر کے قریبی علاقوں میں جہاں پانی نسبتاً بلند سطح پر ہے وہاں بھی فراہمی آب کے لئے نلکوں کی تنصیب کی گئی ہے۔ آپ اپنے مرحوم والدین اور عزیز وں کے لئے اس عظیم منصوبہ میں شامل ہو کر صدقہ جاریہ کا انتظام کر سکتے ہیں۔ زیر زمین پانی کی سطح اور دستیابی کے لحاظ سے ایک نلکے کے اخراجات 8000 سے 20000 روپے تک ہیںجبکہ پانی گہرائی میں ہونے کے باعث موٹر پمپ کی صورت میں یہ اخراجات دیہی علاقوں میں 25000 سے 50000 روپے تک ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.