Home » مختلف خبریں » رمضان المبارک کے خصوصی پروجیکٹس

رمضان المبارک کے خصوصی پروجیکٹس

رمضان المبارک اللہ رب العزت کے بے پناہ رحمتوں ،برکتوں اور مغفرتوں کو سمائے سایہ فگن ہوتا ہے۔اس مقدس ماہ میں ایک نیکی کا ثواب 700 گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔جہاں اللہ کی رحمت اپنے جوبن پر ہوتی ہے وہیں اسکے وہ بندے جنہیں اس نے مال و دولت جیسی نعمت سے نوازا ہوتا ہے دل کھول کر اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں۔اس بابرکت ماہ مقدس میں الاحسان ویلفیئر فاو¿نڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ) بھی مخیر حضرات کے تعاون سے درج ذیل پروگرامز کا اہتمام کرتی ہے ۔

افطار الصائم :۔
رمضان المبارک کے رحمتوں بھرے مقدس مہینے میں غریب و نادار مستحق گھرانوں کے ساتھ ماہانہ راشن کی صورت میں تعاون کیا جاتا ہے۔جو مختلف اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہوتا ہے۔یہ پیکج ایک درمیانی فیملی کے لئے کافی Supportableہوتا ہے۔گھرانے کی سحری اور افطاری کی ضروریات کے لئے کافی حد تک معاون ہوتا ہے۔افطار الصائم پیکج کا خرچ فی پیکج 4000 سے 4500 تک ہوتا ہے۔

فطاریاں (عام افراد کیلئے) افطاریوں کا انتظام:۔
اہل ثروت احباب کے تعاون سے عام افراد اور مسافر حضرات کی افطاری کے لئے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مساجد کے علاوہ بڑے چوکوں اور پمز ہسپتال میں بھی گاہے بگاہے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے سینکڑوں روزے دار فائدہ اٹھاتے ہیں۔ایک مکمل پروگرام کا خرچ 25000 کے لگ بھگ ہوتا ہے۔جبکہ چکن پلاو¿ کی ایک دیگ کا خرچ 6000 روپے ہے۔ علاوہ ازیں اپنی مرضی کی اشیاءبھی ہدیہ کی جاسکتیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.