Home » مختلف خبریں » تعارف و خدمات

تعارف و خدمات

الاحسان ویلفیئر فاو¿نڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ) کا قیام 2013ءمیں عمل میں آیا۔ فاو¿نڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت اور بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔فاو¿نڈیشن کا دائرہ کار اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر تک پھیلا ہوا ہے۔ الاحسان ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے تمام ذمہ داران اور کارکنان بغیر معاوضہ لئے رضا کارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔فاو¿نڈیشن کے فلاحی پروجیکٹس “کورکمیٹی” کی منظوری سے طے پاتے ہیں۔علاوہ ازیں فاو¿نڈیشن کی “مشاورتی کونسل” فاو¿نڈیشن کے پروجیکٹس پر مشاورت کر کے اسے حتمی منظوری کیلئے “کور کمیٹی” کو ریفر کرتی ہے۔فاو¿نڈیشن کے پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے مخیر حضرات اور فاو¿نڈیشن کے ذمہ داران اور اراکین ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر فنڈنگ کرتے ہیں۔تمام مالیاتی امور کی نگرانی اور حتمی منظور “کورکمیٹی” کی ذمہ داری ہے۔فاو¿نڈیشن کے تمام مالیاتی امور کا سال بعد ملک کی اچھی ساکھ کی حامل فرم سے باقاعدہ آڈٹ کروایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.