الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے تحت سمندری میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد300سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور بہترین ادویات کی مفت فراہمی

مولانا بہادر علی سیف کی نگرانی میں لگائے گئے کیمپ میں ڈاکٹر سید سہیل عباس نے خدمات انجام دیں

الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کی طرف سے فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ مولانا بہادر علی سیف امیر تحصیل مرکزی جمعیت اہل حدیث سمندری کی نگرانی میں لگایا گیا جبکہ حافظ منظور الہٰی نگران الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن پاکستان نے کیمپ کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں گردونواح سے کثیر تعداد میں مردوخواتین ،بچوں اور بزرگوں نے طبی معائنہ کے بعد بہترین ادویات فری حاصل کیں۔ ڈاکٹر سید سہیل عباس نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا بہادر علی سیف نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں صحیح معنوں میں مصروف عمل ہے اور اس کے کارکن بے لوث خدمات انجام دے رہیں ہیں۔اہل علاقہ نے الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اسے آئندہ بھی جاری رکھنے کا کہا۔ کیمپ کے موقع پر تنظیم کے صدر راشد شیخ،جنرل سیکریٹری آصف حبیب، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اسحاق، شبیر نیازی ، حافظ یاسر،عبیدالرحمن اور عبدالحمید نے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.