hqdefault

سرزمین حرمین کو بُری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے: حافظ مقصود احمد

سعودی عرب سے تعاون امت مسلمہ پر فرض ہے: علامہ عبدالعزیز حنیف،سید عتیق الرحمن شاہ ، سید طیب الرحمن زیدی،سید طالب الرحمن شاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

سعودی عرب اور پاکستان کے برادانہ تعلقات بڑے مضبوط ،گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔پاکستان سے سعودی عرب کے دفاعی معاہدے بھی موجود ہیں اور ماضی قریب و بعید میں سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آیا ہے ۔لہذا آج حرمین شریفین کو یمن کے باغیوں اور حوثی قبائل سے خطرہ ہے ،جس کے پیش نظر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کا حکم صادر کیا ہے تو پوری امت پر فرض ہے کہ سعودی عرب کا ساتھ دے ،ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے امیر حافظ مقصود احمد نے نیشنل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم سرزمین حرمین کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ آئینی وقانونی یمنی حکومت کے خلاف حوثی قبائل کی بغاوت عالمی چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے اول فرصت میں پاک فوج کے دستوں کو سعودی عرب بھجوایاجائے۔پریس کانفرنس میں علامہ عبدالعزیز حنیف ،سید طیب الرحمان زیدی ،سید طالب الرحمان شاہ ،ڈاکٹر طاہر محمود ،ڈاکٹر عبدالغفار شاہ،ابو عمر قریشی، چوہدری محمد یوسف اور دیگر علماءنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے جس جذبے اور جرا ¿ت سے سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے اس سے پاک عرب دوستی عروج پر پہنچ چکی ہے۔کچھ لوگ اس معاملے کو سعودی عرب اور یمن کا تنازع قرار دے رہے ہیں۔ جوکہ صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ یمن کی اکثریت اور جمہوری حکومت سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ایک طرف مسلم ممالک کا اتحاد ہے اور جو یمن میں امن کا خواہاں ہے اور دوسری طرف یمن کے حوثی قبیلے کے باغی ہیں جو یمن پر ناجائز قبضہ کر کے سعودی عرب اور عالم اسلام کے امن کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔ اگر ان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو یہود و نصاراتمام مسلم ممالک میںاس طرح کے باغیوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے مسلم ممالک کے امن کو تباہ کر دیں گے۔لہذا یمن کے باغیوں کی بغاوت کو کچل کر امن قائم کرنا امت مسلمہ کے لیے ازحد ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>