saudi

سعودی عرب کی سالمیت پر آنچ آئی تو عالم جنگ چھڑ جائے گی: راشد شیخ

پاکستان کی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے محسن اور بھائی سعودی عرب کی کڑے وقت میں مدد اور دفاع کا فیصلہ انتہائی قابل تحسین ہے

پاکستان کے لاکھوں اھل حدیث نوجوان عقیدئہ توحید کی بنیاد پر سعودی عرب کے دفاع اور تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں

ایران مشرق وسطی میں لاکھوں سنی مسلمانوںکا قاتل ہے ، ایران اپنی شرپسندی سے باز آ جائے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا

اہل حدیث یوتھ فورس اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے ضلعی دفترمیں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس اسلام آباد کے صدر راشد شیخ نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملہ ہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ تصور کیا جائے گا۔عالم اسلام کے محسن سعودی عرب پر حملہ امت اسلامیہ پر حملہ ہو گا،شیعہ حوثی باغی ایسی کسی بھی حرکت سے باز رہیں اور ایران پورے خلیج میں امن و امان کو تہس کرنے کی شرپسندی پر مبنی اپنی پالیسی کو ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی سا لمیت پر کوئی آنچ آئی تو عالمی جنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ سعودی عرب پر حملہ ایران کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دے گا۔ راشد شیخ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے خصوصاً پاکستان کا ا یٹمی پروگرام سعودی عرب کی بے لو ث اور خطیر امداد سے ہی اس مقام تک پہنچا ہے ، آج مشکل وقت میں سعودی عرب سے آنکھیں پھیر لینا احسان فراموشی کی بد ترین مثال ہو گی۔پاکستان کی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے محسن اور بھائی سعودی عرب کی کڑے وقت میں مدد اور دفاع کا فیصلہ انتہائی قابل تحسین ہے، پوری قوم اس فیصلہ کی تائید کرتی ہے۔ راشد شیخ نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں اہل حدیث نوجوان عقیدئہ توحید کی بنیاد پر سعودی عرب کے دفاع اور تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے ایران کو خبر دار کیا کہ اس کی شرارتوں پر خاموش نہیں رہا جائے گا، ایران مشرق وسطی میں لاکھوں سنی مسلمانوںکا قاتل ہے ، ایران اپنی شرپسندی سے باز آ جائے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>