rashid shaikh

عمران اور قادری چین اور سعودیہ سے تعلقات خراب کرنے پر مامور ہیں‘ راشد شیخ

نئے پاکستان کے نام پر فحاشی و عریانی کا بازار گرم کیا گیا

نیا پاکستان کا شوشہ چھوڑ کر قیام پاکستان پر دی گئی قربانیوں کا مذاق اُڑایا گیا

حکومت عوام کے مسائل حل کرے‘ دھرنے اپنی موت آپ مر جائیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اہل حدیث یوتھ فورس اسلام آباد کے سیکریٹری اطلاعات راشد شیخ نے AYFاسلام آباد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہٹ دھرم شخصیت ہیں جن کو پاکستان کے عظیم دوست چین سے تعلقات خراب کرنے کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ ملکی سلامتی اور پاکستان کے دوستوں کی بھی پروانہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر اسلام آباد میں فحاشی و عریانی کا بازار گرم کیا گیا۔ نیا پاکستان کا نعرہ عمران خان کی سطحی سوچ کا عکاس ہے ۔اُن میں لیڈر شپ کا فقدان اور آمرانہ سوچ موجود ہے۔ نیا پاکستان کا شوشہ چھوڑ کر قیام پاکستان کے وقت دی گئی لاکھوں قربانیوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی شخصیت تضادات کا عمدہ نمونہ ہے۔ قادری ایران کی پشت پناہی میں سعودیہ سے تعلقات خراب کرنے پر مامور ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل حل کر کے اُن کا اعتماد حاصل کرے۔دھرنے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>