C04AA7C8-1BBF-4C36-9FBB-708D579E2459_mw1024_s_n

ذیابیطس سے بچنا ممکن ہے

 

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ذیا بیطس کے مرض پاکستان میں پائے جانے والی عام بیماریوں میں سے ایک ہے اور لاکھوں افراد میں فوری مرض کی وجہ سے زندگی کی خوشیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ قدرت نے ذیابیطس سے بچنے کا راز ایک مزے دار خشک میوے میں رکھا ہوا ہے۔ سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ پستہ صحت بخش چکنائی اور دیگر اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے اور روزانہ 60 دانے پستہ کھانے والے ذیابیطس ٹائپ ٹو (Type2) سے محفوظ رہتے ہیں، ذیا بیطس کی یہ قسم موٹاپے کے شکار افراد میں عام پائی جاتی ہے۔ سپین میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ تقریباً 57 گرام پستہ کھانے والے افراد میں شوگر اور انسولین کی مقدار میں واضح کمی ہوگئی اور یہ افراد ذیا بیطس کے خطرے سے دوچار ہونے کے باوجود اس سے محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگئے۔ سپین کی رویرا وریگلی یونیورسٹی کی محقق مونیکا بلو نے بتایا کہ پستہ کے دیگر فوائد بھی بڑے اہم ہیں، یہ فون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور مضر صحت کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>