Home » فری میڈیکل کیمپ » الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کا ”دکن تتریلہ“ ضلع ایبٹ آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کا ”دکن تتریلہ“ ضلع ایبٹ آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں250سے زائد مریضوں کو طبی معائنہ کے بعد بہترین ادویات مفت فراہم کی گئیں

دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے‘ راشد شیخ

مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے شعبہ خدمت خلق الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام گاﺅں دکن تتریلہ ضلع ایبٹ آباد میںمقامی ذمہ دار انجینئر انیس خلیل کی نگرانی میں فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا۔MBBSڈاکٹر سید سہیل عباس نے فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً250مریضوں کا چیک اَپ کیا اورتنظیم کی طرف سے بہترین فری ادویات بھی دی گئیں۔ اس موقع پرراشد شیخ صدر الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانت کی خدمت میں سب سے آگے رہی ہے ، ہم بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔اس دور دراز اور پسماندہ علاقہ کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اسی لئے غریب عوام کو میڈیکل کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہچانے کی کوشش کے نتیجہ میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا سرفراز فاروقی نے کہا کہ معاشرے کے ہر صاحب حیثیت فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب طبقات کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے ۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرض ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے اس فریضہ کو پورا کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے اس پسماندہ اور دور دراز علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ لگا یا جو کہ قابل تحسین عمل ہے ۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ ، آصف حبیب جنرل سیکریٹری ،چوہدری محمد اسحاق سینئر نائب صدر، سید امتیاز احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سید شاہنواز حسن پریس سیکریٹری، شبیر نیازی سمیت دیگر کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.