Nematullah Zafar

ایران کو پاکستان کے مقابل کھڑا کرنا گھناو ¿نی عالمی سازش ہے‘نعمت اللہ ظفر

ملکی تعمیر وترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے‘ سیاسی انتشار کا مقصد غیر ملکی بالخصوص چینی سرمایہ کاری روکنا ہے

اسلامی ممالک کا ٹکراو ¿ خطے کے امن اور اسلامی قوت کو سبوتاژ کرنے اور اسلام دشمن طاقتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہو گا

لاہور(نمائندہ الاحسان) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے سینئر نائب صدر نعمت اللہ ظفر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد ایرانی جارحیت تشویشناک اور عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد اسلامی قوت کو کمزور اور پاکستان میں غیر ملکی بالخصوص چینی سرمایہ کاری کو روک کر اسے معاشی عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ حکمرانوں کو ایرانی جارحیت کا سمجھ داری سے مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ گھناو ¿نی سازش کے تحت اسے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے مقابل کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ایران پاکستان کے خلاف بلیم گیم کا حصہ بننے سے گریز کرے کیونکہ اسلامی ممالک کا آپس میں ٹکراو ¿ خطے کے امن اور اسلامی قوت کو سبوتاژ کرنے اور اسلام دشمن طاقتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ سیاسی انتشار کا مقصد ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ سیاسی جماعتیں پاکستانی دشمن طاقتوں کے مذموم مقاصد کو سمجھیں اور ان کے آلہ کار بننے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>