Hafiz Salman Azam

 استحکام پاکستان بھٹو، ضیا ازم اپنانے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ”اسلامی ازم“ سے ہو گا‘حافظ سلمان اعظم

 پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

لاہور(نمائندہ الاحسان)اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان بھٹو، ضیا ازم اپنانے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ”اسلامی ازم“ سے ہو گا۔ بھٹو یا کوئی اور ازم کے فروغ سے قومی یکجہتی کو نقصان اور ملک میں انتشار پھیلے گا۔ ہمسایہ ممالک پاکستان کے دفاع کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جارحیت افسوسناک اور مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے۔ ایران بین الاقوامی حدود کا احترام کرے اور پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ طریقہ کار اعلیٰ سطحی فورم کو مسئلے کے حل کے لیے استعمال کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>