Hafiz Imran Tabbasum2

جمہوریت اور حکومت بچانا ہیں تو عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے‘حافظ عمران تبسم

 پاکستان کو درپیش بیرونی جارحیت اور خطرات کے پیش نظر سیاسی جماعتیں دھرنے اور جلسے مو ¿خر کرنے کا اعلان کریں

 بھارت کی مسلسل جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ اور افسوسناک ہے

اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ عمران تبسم نے کہا کہ پاکستان ”انتشاری سیاست“ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمہوریت اور حکومت بچانی ہیں تو عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے۔ عمران خان کی سیاست ” چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ہے“۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان قوم کی امنگوں کا عکاس ہے۔ اس سے فوج اور قوم کا مورال بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں، دھرنوں اور جلسوں پر اٹھنے والے اخراجات کو سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر کے غریب دوستی کا ثبوت دیں اور پاکستان کو درپیش بیرونی جارحیت اور خطرات کے پیش نظر سیاسی جماعتیں دھرنے اور جلسے مو ¿خر کرنے کا اعلان کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>