manzoor illahi

امت مسلمہ کو باہم لڑانے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں‘حافظ منظور الہٰی

فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قرآن وسنت کے نفاذ میں ہے

 اسلام دشمن سازشی عناصر قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے

لاہور(نمائندہ الاحسان)اہل حدیث یوتھ فورس شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حافظ منظور الہٰی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو باہم لڑانے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے۔ اسلام دشمن سازشی عناصر قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں اور اس کے لیے وہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ اشتعال انگیزی وبدامنی کے مرتکب عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور افراتفری پھیلانے کی ہرسازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل حدیث لاہور میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قرآن وسنت کے نفاذ میں ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام مو ¿ثر اور بھر پور کردار ادا کریں۔ نیز فرقہ وارانہ فسادات کے سد باب اور امکانات کے خاتمہ کے لیے سیکورٹی ایجنسیز کو بھی فعال ومتحرک کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>