واہگہ بارڈر پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے‘حافظ ذاکر الرحمن صدیقی

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: حافظ فیصل افضل شیخ

ملک میں شام و عراق جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: مہر محمد طارق ڈاہر

لاہور(نمائندہ الاحسان              ) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے رہنماﺅں نے واہگہ دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ بارڈر اور کنٹرول لائن پر فائرنگ ایک سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ حملہ کسی جماعت یا افراد پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ بھارتی راءایجنسی ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کرنے میں مصروف ہے۔ حملے کی فوری تحقیقات کروائی جائیںا ور بارڈر کے آس پاس غیر قانونی مارکیٹ کو ختم کیا جائے۔ حکمران بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کریں اور پاکستان کی سالمیت و دفاع کے لیے موثر اقدامات کریں۔ دہشت گردوں نے جس مقام کو ہدف بنایا ہے یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سخت سکیورٹی والے علاقے ایسی بزدلانہ کارروائی بھارت کی طرف سے ہو سکتی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی سلامتی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مرکزی نائب صدر مہر محمد طارق ڈاہر نے کہا کہ بھارت مسلسل ضمیر فروشوں کے ذریعے ملک میں بد امنی اور اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں م ©صروف ہے۔ غیر ملکی قوتیں شیعہ سنی فسادات کروا کر کر ملک میں عراق اور شام جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ محرم کے مہینے کی حرمت کی پامالی کرنے والے مسلمان نہیں۔ محرم کے مہینے کا احترام کرنا مسلمانوں کے لیے لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.