292152_299064773516685_550165604_n

کسی کو آگ سے عذاب دینا توہین اسلام ہے ‘اہل حدیث یوتھ فورس کا صدر بشپ چرچ کے مطالبے پر شدید احتجاج

توہین رسالت کی شق 295-C کو ختم کرنے کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے
سانحہ کوٹ رادھا کشن کی آڑ میں ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ناقابل قبول ہے

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کوٹ رادھا کشن سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ واقعہ کوٹ رادھا کشن جہالت کی بد ترین علامت ہے۔ کسی کو آگ سے عذاب دینا توہین اسلام ہے۔ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ واقعہ کی آڑ میں قانون ناموس رسالت پر تنقید قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی‘ مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے 106 راوی روڈ لاہور میں صدر بشپ چرچ کے توہین رسالت ایکٹ کے خلاف بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت فرض عین اور ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے‘ اس کے بغیر کسی بھی عبادت کی کوئی قدر قیمت نہیں۔ 295 سی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔آپ کی عزت وعصمت کا دفاع نہ کرنے والا مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں۔ توہین رسالت کی شق 295-C کو ختم کرنے کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے جا چکے ہیں‘ دہشت گردی‘ مہنگائی اور بیروز گاری کے جہنم میں عوام جل رہے ہیں‘ تباہی وبربادی مسلمانوں کا مقدر بن چکی ہے‘ عالم اسلام اللہ کی بندگی سے غافل ہو گیا۔ وطن عزیز کو امن وعافیت کا گہوارہ بنانے کے لیے قرآن وسنت کا نفاذ اور عدل وانصاف کا قیام ناگزیر ہے۔ حافظ عمران تبسم صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب نے کہا کہ آج فکر اقبال کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فکر اقبال ہی سے سانحہ کوٹ رادھا کشن جیسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال مرحوم کی شاعری کو پڑھا جائے تو یونہی معلوم ہوتا ہے کہ قرآن وحدیث کی تشریح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>