حکاس گروپ کے بانی جناب محمود الحق علوی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جماعتی وفد نے اُنکے بیٹے علی رضا کے ساتھ اظہار تعزیت
اسلام آباد( نمائندہ الاحسان) یہ امر مسلمہ ہے کہ اس فانی دنیا میں جو ذی روح آیا ہے اپنا وقت گزار کر اس نے اس دنیا سے چلے جانا ہے جسے عرف عام میں انتقال کرجانا کہتے ہیں۔پچھلے دنوں ہمارے نہایت عزیز جماعتی ساتھی ،علی رضا کے والد محترم پاکستان کی معروف شخصیت ،تعمیراتی دنیا کے ایک بڑے نام، حکاس گروپ کے بانی و چیئرمین جناب محمود الحق علوی طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے اور انکی نیکیوں کو درجہ قبولیت دیتے ہوئے انہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔وہ مختلف فلاحی منصوبوں اور دین اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کیلئے مختلف دینی مدارس ومساجدکیساتھ بھرپور تعاون کیا کرتے تھے۔جو ان کے لیے یقیناً صدقہ جاریہ کا سبب بنے گا۔اسلام آباد کے مضافات میںکھنہ پ ±ل سے متصل علی ٹرسٹ کالج اعلی تعلیمی سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں داخلے کا معیار صرف اور صرف میرٹ ہے۔علاوہ ازیں پورے پاکستان میں درجنوں ایسے منصوبے جن کا مقصد عوامی فلاح و بہبود تھا وہ ا ±ن کے رفیق و معاون تھے۔ادارہ الاحسان اس موقع پر مرحوم کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے اور د ±عا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بڑھ چڑھ کر اور جاری منصوبوں کی تکمیل میںسرپرستی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناءمرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے ایک جماعتی وفدنے مرحوم کے گھر ،جناب علی رضا صاحب و دیگر برادران سے تعزیت کی۔ وفد میںعلامہ عبدالعزیز حنیف سرپرست، حافظ مقصود احمد امیر، چوہدری محمد یوسف سلفی ناظم اعلیٰ، حافظ عابدالرشید ناظم مالیات، مولانا عبدالرﺅف نائب ناظم اعلیٰ، ڈاکٹر حافظ محمد انور نائب امیر، چوہدری محبوب احمد ناظم تبلیغ، مولانا ابوبکر صدیق عزیز نائب ناظم اعلیٰ ،آصف حبیب جنرل سیکریٹری الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد اورایم این اے سلفی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.