کلچر اور فیسٹیول کے نام پر بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے‘آصف حبیب

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں فیسٹیول میں سر عام شراب و کباب کی محفل سجائی گئی
اسلامی اقدار کو کجا مشرقی روایات کا بھی جنازہ نکال دیا گیا
اہل حدیث یوتھ فورس اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل آصف حبیب نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی میں سالانہ فیسٹیول کے موقع پر سر عام شراب و کباب کی محفل گرمائی گئی۔ لڑکے اور نیم عریاں طالبات سر عام انتہائی نازیبا اور شرمناک حرکات کا مرتکب پائے گئے جو نہ صرف اسلامی اقدار بلکہ مشرقی روایات کا بھی جنازہ نکالنے کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم قائم کرے تاکہ کلچر کے نام پر تعلیمی اداروں میں بے حیائی کو فروغ نہ دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.