Markazi_Qaideen

انقلاب اور آزادی کے نام پر غیر ملکی ایجنڈا قوم نے مسترد کر دیاحافظ ذاکر الرحمن صدیقی

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کا دارالسلام سعودی عرب کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پروگرام
جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر میاں صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
لاہور( ) انقلاب اور آزادی کے نام پر غیر ملکی ایجنڈا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ عمران خان کے جلسے پر عوام کی عدم توجہ نے غیر ملکی ایجنڈا مسترد کر دیا۔ عمران خان کروڑوں روپے جلسے کی نذر کرنے کی بجائے سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دیتے تو ان کا سیاسی گراف بڑھ سکتا تھا۔ یوتھ فورس کے مرکزی قائدین عیدالاضحی متاثرین سیلاب کے ساتھ منائیں گے اور اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے دارالسلام سعودی عرب کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پلان ترتیب دیا ہے۔ (۱) عیدالاضحی کے موقعہ پر عید پیکج‘ راشن اور نقدی رقوم تقسیم کی گئی۔ (۲) بعد میں مکانات‘ مدارس اور مساجد کی تعمیر کی جائے گی۔ سیلاب سے جو فصلیں تباہ ہوئی تھیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے مرکز 106 راوی روڈ میں ریلیف کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق انہوں نے بہترین ترجمانی کی۔ عالمی سطح پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا قومی لیڈر کا فرض ہے۔ جسے میاں نواز شریف نے ادا کیا۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں لاہوریوں کی عدم توجہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اپنے مشن میں قطعی ناکام ہو چکے ہیں۔ جب لاہوریے کسی تحریک کا حصہ ہوتے ہیں تو وہ تحریک ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔ پنجاب بھر سے اتنی تعداد جلسے میں کوئی بڑی بات نہیں۔ اجلاس میں صدر پنجاب حافظ عمران تبسم‘ ناظم شعبہ خدمت خلق حافظ منظور الٰہی‘ نعمت اللہ ظفر‘ میاں عامر ظہیر‘ حافظ اسرار‘ عطاء الرحمن حقانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>