MedicalCamp

چار روزہ میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج اور متاثرہ علاقوں میں مچھر مار سپرے

منڈی بہاؤ الدین (نمائندہ الاحسان ) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونیوالی تباہ کن صورتحال میں اہل حدیث یوتھ فورس منڈی بہاؤ الدین کے کارکنان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز ’’امدادی کیمپ برائے متاثرین سیلاب‘‘ سے کیا جو کہ سٹی منڈی بہاؤ الدین کے مرکز صدر چوک میں لگا یا گیا۔ کیمپ میں اہلیان شہر نے ادویات اور نقدی کی صورت میں بھرپور تعاون کیا۔ اہل حدیث یوتھ فورس نے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز دریائے چناب سے متاثرہ گاؤں جاگو کلاں اور کالاشادیاں میں مؤرخہ18ستمبرسے20ستمبر تک فری میڈیکل کیمپ لگا کر کیا۔ جن میں سینکڑوں مریضوں کو تشخیص کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں اور موضع رتو میں کچھ خاندانوں میں راشن اور بستر وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں مؤرخہ21ستمبر کو اہل حدیث یوتھ فورس کی میڈیکل ٹیم دریائے جہلم سے متاثرہ گاؤں کوٹ کچا میں جاپہنچی کیونکہ میڈیا کی عدم دلچسپی کیوجہ سے اِن علاقوں میں کوئی بھی سرکاری و غیر سرکاری ٹیم ان متاثرین سیلاب تک نہ پہنچ سکی۔ کوٹ کچا میں میڈیکل کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ مچھر مارسپرے بھی مفت تقسیم کیا گیا کیونکہ مقامی آبادی میں سیلابی پانی کی وجہ سے ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی تھی جس کے سبب تمام عمر کے لوگ تیزی کے ساتھ متاثر ہو رہے تھے تو اسلئے متاثرین سیلاب کے ساتھ فری میڈیکل کیمپس کی صورت میں تعاون کرنے کے بعد AYFنے اپنے مفلوک الحال بھائیوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر تعاون کرنے کیلئے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ ان لوگوں کے نقصان کی تلافی صحیح طور پر ممکن ہو سکے اور وہ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>