سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ بنتا ہے‘عبدالرشید حجازی

مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل فیصل آباد کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر مولانا عبدالرشید حجازی امیر مرکزیہ ضلع فیصل آبادنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی آفت یا مصیبت آئی ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان نے بے لوث خدمات سرانجام دیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔تحصیل جڑانوالہ سے دو ٹرک اور تحصیل فیصل آباد سے دو ٹرک روانہ کیے جاچکے ہیں اور جھنگ کے علاقے میں مولانا عبدالعلیم یزدانی کی نگرانی میں تقسیم کیے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.