صحافت اور الاحسان اخبار تحریر:انجینئر انیس خلیل ، ایبٹ آباد

AlehsaanNewsPaper
صحافت ایک مقدس مشن ہے،صحافت یعنی ذرائع ابلاغ کے لیے انگریزی میں متبادل لفظ میڈیا استعمال ہوتا ہے،میڈیا کی دور حاضر میں دو قسمیں ہیں،(ایک)الیکٹرونک میڈیا جیسے ریڈیو،ٹی
وی،ای میل،فیس بک، ٹیوٹر، وغیرہ۔ (دوسرا)پرنٹ میڈیا جیسے اخبار، میگزین، رسالہ، لٹریچر وغیرہ ،پرنٹ میڈیا کا دوسرا نام صحافت بھی ہے،صحافت در حقیقت اپنے مفہوم کے اعتبار سے ایک مقدس کام ہے،ایک بڑی طاقت ہے جو مفید ہے،اور مضر بھی‘ فائدہ مند بھی ہے اورنقصان دہ بھی،باالفاظ دیگر صحافت در اصل حقائق کے انکشاف کا نام ہے،ظلمات و تاریکی سے نکالنے اور نوروروشنی میں لانے کا اہم ذریعہ ہے،کسی اعلیٰ بلند وبالااور انقلابی مقصد کی تیاری کے لیے ایک مؤثر ترین حربہ بھی ہے،قوموں کی فطری و نظریاتی تربیت کا عمدہ وسیلہ ہے،تخریب کاری نہیں بلکہ ذہنیت سازی کا قابل قدر طریقہ ہے،ملک و ملت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار کا حامل ہے،اسی لئے کہا جاتا ہے،کہ صحافت پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس تحریک اور موثر مشن ہے،اسی مشن کو پورا کرنے کے لیے،نفاذ اسلام کی تحریک کو موثر کرنے کے لیے ،قرآن و سنت کی بالادستی کے لیے،تحفظ ختم نبوت کے لیے،صحابہؓ کی عظمت کے تحفظ کے لیے،علامہ احسان الہٰی شہید ؒ کے مشن کی تکمیل کے لیے،اہلحدیث یوتھ فورس کی ترجمانی کیلئے،آج سے چار سال پہلے،اسلام آبا د سے سید شاہنواز حسن کے نیک خیالات سے،راشد شیخ صدر اہلحدیث یوتھ فورس اسلام آباد اور آصف حبیب جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس اسلام آباد کی محنتوں سے جون 2010ء میں’’ ماہنامہ الاحسان اخبار‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ،جس نے کم وقت میں جماعت کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی بالادستی بھی کی،نفاذ اسلام کی تحریک کو موثربھی کیا، ختم نبوت کا تحفظ بھی کیا،صحابہؓ کی عظمت پر کسی قسم کی آنچ بھی نہیں آنے دی،علامہ احسان ؒ کے مشن کے لیے بھی خوب کام کیا، جو پاکستان کے ہر شہر میں ہر مہینے جماعت کے ہر فرد کے پاس پہنچتاہے ،جس کے نمائندے پورے پاکستان میں دن رات ایک کر کے اس کی اشاعت میں اضافہ کر رہے ہیں،جن کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے،نہ کے کوئی لالچ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ماہنامہ الاحسان اخبار کو مختلف اعزاز بھی حاصل ہیں، جن میں سے سب سے بڑا عزاز نفاذ اسلام کی آواز بلند کرنا،لوگوں میں نفاذ اسلام کاشعور پیدا کرناہے،الاحسان اخبار نے جماعت کی نمائندگی کے ساتھ ملک و اسلام دشمن قوتوں کو بھی بے نقاب کیا ہے ،اگر کبھی علماء پر ظلم ہوا تو الاحسان اخبار نے اس کی بھی مذمت بھی کی ہے،لفظ اہلحدیث کے دشمنوں نے اگر کبھی کوئی سازش کی تو اس کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>